مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹرمائیکل لینک نے فلسطین کے بارے میں صدی کے معاملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین سے شروع ہونے والا صدی کا معاملہ شکست سے دوچار ہوجائےگا۔ اس نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ صدی کے جس معاملے کو سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ذریعہ پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں وہ شکست سے دوچار ہوجائےگا، کیونکہ یہ معاہدہ فلسطینی کے بنیادی اور اساسی حقوق کے خلاف ہے۔ اس نے کہا کہ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھی نہیں ہے لہذا اس منصوبہ کی شکست یقینی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق فلسطین اور بیت المقدس حق اور باطل کی پہچان کا معیار بن گیا ہے یہی وجہ ہے کہ عرب ذرائع ابلاغ سعودی عرب کو امریکہ کا پیروکار اور باطل پرست قراردے رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹرنے فلسطین کے بارے میں صدی کے معاملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین سے شروع ہونے والا صدی کا معاملہ شکست سے دوچار ہوجائےگا۔
News ID 1891761
آپ کا تبصرہ